کوئٹہ: برساتی نالے کا سلیپ ٹوٹنے سے ڈمپر الٹ گیا، ایک شخص جاں بحق

Published on March 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

2
کوئٹہ(یوا ین پی) کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر برساتی نالے کا سلیپ ٹوٹنے سے ڈمپر الٹ گیا۔ واقعہ میں ڈمپر کا کنڈکٹر ڈمپر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔ ڈمپر الٹنے کا واقعہ میکانگی روڈ کے قریب پیش آیا۔ جس میں ہارڈ وئیر کے سامان سے بھرے ڈمپر کا ٹائر برساتی نالے کے سلیپ کے اوپر آیا تو سلیپ ٹوٹ جانے کے باعث ڈمپر الٹ گیا۔ ڈمپر کے نیچے آ کر ڈمپر کا کنڈکٹر عزت اللہ زخمی ہو گیا۔ زخمی کنڈکٹر کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes