بدعنوان عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، چیئرمین نیب

Published on April 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔اسلام آباد میں ایک بیان میں چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے بد عنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی تقریباً 303 ارب روپے کی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی ہے۔چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لئے نیب سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے اور اب تک 36 بڑے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے جن کے مقدمات معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ نیب عوام کی بد عنوانی سے متعلق شکایات کا قانون اور شواہد کے مطابق جائزہ لے رہا ہے اور بد عنوان عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题