عارف والا،شہر اور گردو نواح میں ڈرگز کا مکروہ دھندہ عروج پر

Published on November 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 546)      No Comments

drugs
عارف والا(یو این پی )شہر اور گردو نواح میں ڈرگز کا مکروہ دھندہ عروج پر۔متعدد جعلی ڈاکٹر کلینکس کی آڑ میں ڈرگز فروخت کر رہے ہیں۔نو جوان نسل تباہ ،کئی گھر اجڑ گئے۔انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی۔شہری سراپا ء احتجاج۔آخر یہ ڈرگز آتی کہاں سے ہیں شہریوں کا ذمہ داران سے سوال؟۔خادم اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق عرصہ ء دراز سے عارف والا پر عطائی ڈاکٹرز نے قبضہ کیا ہوا ہے۔انتظامیہ کی ملی بھگت سے جعلی ڈاکٹر میڈیسن کی شکل میں کھلم کھلا موت بانٹنے میں مصروف ہیں۔کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ہمارے ذرائع کے مطابق شہر اور گردو نواح محلہ مظفرآباد،البدر کالونی،کرسچین کالونی،شمس آباد،ٹکا کالونی،لطیف آباد،فاضل کالونی،موہلہ کالونی ،عید گاہ ،شہزادہ آباد اور محمد پورہ میں کئی جعلی اور غیر مستند ڈاکٹرز نے پرائیویٹ کلینکس کی آڑ میں منشیات کا دھندہ شروع کر رکھا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ عطائی ڈاکٹرز انجیکشن ،گولیوں اور سیرپ کی شکل میں لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں۔چند روز پہلے حکومت کی خصوصی ہدایات پر ان میں سے متعدد کلینکس کو سیل کر دیا گیا تھا ۔اور دوبارہ اس صورت میں کھولنے کی اجازت دی گئی تھی کہ یہ کسی قسم کی میڈیکل پریکٹس نہیں کریں گے مگر محکمہ صحت اور انتطامیہ میں موجود چند کرپٹ عناصر کی وجہ سے ڈرگز گھر دوبارہ سے سرگرم ہو گئے ہیں۔عوامی،سماجی اور شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ از خود عارف والا اور گردو نواح کا دورہ کریں اور ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کریں۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عارف والا ڈاکٹر عبدالستار شیخ نے موقف اختیار کیا کہ عطائیت کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme