ع…. سے عورت ،بھارت کے بین الاقوامی فلمی میلے میں منتخب

Published on November 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 457)      No Comments

پاکستانی فلموں کا بھارت میں اسکریننگ ہونا ثقافت کی جیت کے مترادف ہےunnamed
کراچی( یو این پی) ’’ع سے عورت‘‘ فلم بھارت کے شہر نیو دہلی میں۳ دسمبر تا ۹ دسمبر ۲۰۱۶ ؁ء میں منعقد ہوینوالے پانچویں دہلی انٹرنیشنل فلمی میلے میں شامل کی گئی ہے جس کے خالق ہدایتکار اظہار الحق سے نمائندہ یو این پی نے گزشتہ شب خصوصی ملاقات کی جس میں فلم کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کہانی کا مرکزی خیال اُن کا تھا جسے حنیف سحر سے لکھوایا گیا یہ ایک غریب کام کرنے والی کی کہانی ہے جو ایک بیوی اور ایک ماں بھی ہے جس نے اپنی اور بیٹی کی عزت کو بچانے کے لیے معاشرے میں اپنی زندگی کو ہار کے معاشرے میں بسنے والے امیر جانورو ں کی ناپاک خواہشات اور ہوسوں کو شکست دیتی ہے اور ان کی یہ فلم بھارت کے شہر نیو دہلی میں۳ دسمبر تا ۹ دسمبر ۲۰۱۶ ؁ء میں منعقد ہوینوالے پانچویں دہلی انٹرنیشنل فلمی میلے میں اے کراس دی بارڈرکی فہرست میں منتخب کی گئی ہے نیز پاکستان سے صرف چارفلموں کو بھی شامل کیا گیا ہے، ع سے عورت فلم کے پروڈیوسرز ڈاکٹر نسیم قریشی،محمد مقصود ہیں جب کہ ایگزیکٹیو پروڈیوسر طلال فرحت ہیں اور فلم کو میلے میں بھیجنے میں ان کی بڑی کاوش ہے انہوں نے بتایا کہ تمام کرداروں پر میک اپ کا بالکل استعمال نہیں کیا گیا یہ ایک حساس موضوع ہے جو تقریبا ہر شہر کی کہانی ہے جس کو ہم نے اسکرین پر پیش کرنے کی ادنی سی کوشش کی ہے، کھیلوں پرتبصرہ کرنے والے میزبان نجیب الحسنین نے پہلی بار اداکاری کی ہے جب کہ دیگر کرداروں میں حنا خان، زیبااکبر ، سمعیہ،منیر پٹھان اور دیگر اداکار شامل ہیں انہوں نے گفتگو میں کہا کہ اس فلمی میلے میں شرکت کرنا اور ان کی فلم کا نام آجانا نہ صرف ہمارے لیے بلکہ ہمارے ملک کے لیے بھی مثبتانہ قدم ہے بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی فلموں کا بھارت میں اسکریننگ ہونا ثقافت کی جیت کے مترادف ہے اور یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے نازک مسئلے کو انہوں نے پسند کیا اور یہ مسئلہ ان کے ملک میں بھی ہے اسی لیے فلمی میلے میں اسے شامل کیا اور میں سمجھتا ہوں کہ ثقافت ہی ایک ایسی راہ ہے کہ جس سے محبتوں کی سرحدوں کوعبور کر کے ایک دوسرے کے دلوں میں جگہ بنائی جاسکتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme