اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت اپنے نصاب میں بچوں کو پاک فوج کے قصے پڑھائے گا راحیل شریف

Published on November 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

raheel

خیبر ایجنسی (یواین پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو سرجیکل اسٹرائیک کا پتہ ہی نہیں ،اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت اپنے نصاب میں بچوں کو پاک فوج کے قصے پڑھائے گا ۔انہوں نے اعلان کیا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی شہدا کے لواحقین کے لیے وقف کرتا ہوں ۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کا الوداعی دورہ کیا جہاں انہوں نے شاہد آفریدی کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح بھی کیا ۔اس موقع پر قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی پاک آرمی دنیا کی مضبوط ترین فوج ہے،پاک فوج نے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سرجیکل اسٹرائیک کا پتہ ہی نہیں ،اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت اپنے نصاب میں پاک فوج کے قصے پڑھائے گا،پاک فوج کے جوان بھارتی فوج کو سبق سکھا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں پاک آرمی کو خدا حافظ کہہ رہا ہوں ،29نومبر کو اختیارات سونپ دوں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی شہدا کے لواحقین کے لیے وقف کردوں گا اور شہدا کے لواحقین کے لیے فاﺅنڈیشن بناﺅں گا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور قبائلی عمائد ین نے مل کر دہشت گردی کو ختم کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy