مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کویت کے صدر عرفان احمد ناگرہ کاشریف حدیثوی کے اعزاز میں عشائیہ

Published on June 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 595)      No Comments

unnamed
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کویت کے صدر عرفان احمد ناگرہ نے گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شاندارکامیابی پر کویت میں گلگت بلتستان کے کویت میں شہریوں اور یوتھ ونگ کے سیکرٹری اطلاعات شریف حدیثوی گلگت بلتستانی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا اورانہیں مبارک باد پیش کی جس میں یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی جس میں محمدعمران ،عدیل شہزاد،مثتاق احمد ،ندیم اکبر،شاہنواز مغل ،میاں عرفان ،محمدعمران صدیقی ،رانا شبیر اوررانامشہود تھے ۔اس موقعہ پر عرفان ناگرہ نے کہاکہ گلگت بلتستان پاکستان کا حسین ترین علاقہ ہے اب یہاں غیر ملکی سیاح آئیں گے اوراس علاقہ کے ترقیاتی اورتعمیراتی کام ہوں گے تاکہ یہ علاقہ اپنے طورپر معاشی طورپر مضبوط ہو ہم پاکستان مسلم لیگ کی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گلگت بلتستان کو ہنگامی بنیادوں پر فنڈز دے کر یہاں کی تعمیراتی کاموں کا شروع کیاجائے ۔اس موقعہ پر شریف حدیثوی گلگت بلتستانی نے کہاکہ ہم شکرگزارہیں اپنی یوتھ ونگ کی قیادت کے جنہوں ہمیں اس موقعہ پر یادرکھا ۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے جو دعوے دار بنے پھرتے تھے انہیں گلگت بلتستان کی عوام نے ٹھکراکر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کیاہے اورانشاء اللہ تعالی گلگت بلتستان میں میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اوریہاں کی عوام کو ان کے حقوق ملیں گے انہوں نے کہاکہ میں ا س موقعہ پر اعلی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ گلگت بلتستان کے باسی جب پاکستان جاتے ہیں تو انہیں اسلام آباد میں کئی کئی دن رکناپڑتا ہے کیونکہ وہاں سے پی آئی اے کی پرواز میں سیٹیں نہیں ہوتی جس سے ہمارا معاشی نقصان اور وقت کا ضیاع ہوتاہے اس لئے اوورسیز گلگت بلتستانیوں کو بھی ان کاحق دیا جائے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme