ڈاکٹر رتھ فاو نے جذام بیماری کے خاتمے میں جو نمایاں کردار ادا کیا اسے ہمیشہ یاد کیا جائے گاسسی پلیچو

Published on August 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 575)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)پیپلزپارٹی رہنماؤسینیٹر سسی پلیچو نے کہا کہ ایک خوبصورت خاتون نے بدصورت بیماری میں مبتلا افراد کی خدمت کر کے جو تاریخ رقم کی ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے پاکستانی عوام ان کو ھمیشہ یاد رکھے گی جرمن کی خاتون ڈاکٹر رتھ فاو نے جذام بیماری کے خاتمے میں جو نمایاں کردار ادا کیا اسے ہمیشہ یاد کیا جائے گا مکلی میں ایس آر او کی جانب سے خراج تحسین پیش کئے جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سسء پلیجو نے مزید کہا کہ انکی آخری رسومات پیٹرک چرچ میں ھوگی جس میں سندھ حکومت کے اراکین بھی شریک ہونگیں جبکہ قومی پرچم سرنگوں رہے گا سسیء پلیجو نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی بدولت 1996 میں پاکستان جذام فری ملک بنا انکی پاکستان سے محبت بے مثال رہی آج کے نوجوانوں کو بھی ڈاکٹر رتھ فاو کی طرز پر سماجی کام جاری رکھنا چاھئیے سینیٹ کے اجلاس میں رتھ فاو کو خراج پیش کرنے کے لئیے قرارداد لائیں گے سسیء پلیجو نے کہا کہ ملک کے لئے پیلز پارٹی کو سائنسی و تعلیمی ادارہ زیبیسٹ اور تحریک انصاف کو شوکت خانم قائم کرانے کا اعزاز حاصل ہے لیکن رائیونڈ کے بادشاہ یہ بتائیں کہ اتنے بڑے تاجر ہونے کے باوجود انسانیت اور قوم کے لئے کونسا کارنامہ سرانجام دیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاو نے پاکستان سے جذام بیماری کے خاتمے کے لئے اپنا آباء ملک جرمن چھوڑا اور ساری زندگی پاکستان کے لئے وقف کئے رکھی وہ انسانیت کی علمبردار خاتون تھی اور متاثر مریضوں کو اپنا سمجھ کر محبت کا درس دیا سیمینار سے ڈاکٹر محمد علی مانجی خواجہ اقبال ڈاکٹر ممتاز عقیلی ڈاکٹر الماس ڈاکٹر عذرا خاصخیلی سمیت دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تصویر کے سامنیگلانوں کی پنکھڑیوں کے درمیان موم بتیاں جلاےْں گء۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں میں مسلسل نظر انداز کرنے کے خلاف پریس کلب مکلی کے سامنے بھوک ہڑتال
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)پی پی بگھاڑ موری سے وابسطہ نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں میں مسلسل نظر انداز کرنے کے خلاف دوست محمد شورو ، معشوق علی شورو، شکیل احمد شورو،شاہد خاصخیلی اور ولی محمد شورو کی قیادت میں پریس کلب مکلی کے سامنے بھوک ہڑتال اور شدید نعرے بازی کی ،اس موقعے پر انہوں نے کہا کے پچھلے 8 سالوں میں پی پی ٹھٹھہ کی ضلعی قیادت انہیں مسلسل دلاسے دے رہی ہے مگر انہیں سرکاری نوکریاں نہیں دی جارہی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کے ورکرز کے لیے آنے والی نوکریاں صرف مقامی وڈیروں اور جاگیرداروں کو دی جارہی ہیں مگر اصل حقدار پ پ کے جان نثار ورکروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کے پارٹی کے لیے خون اور جان دینے والے ورکروں کے بچوں کے ساتھ ناانصافی پ پ پ کے لیے خطرناک ہے ،مقامی قیادت جان بھوج کر ایسا عمل کرکے ہمیں مایوس کررہی ہے ،انہوں نے مطالبہ کرتے ہوےْ کہا کے انہیں فوری طور پر پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کی ضلعی قیادت نے ہمارے ساتھ رابطہ نہیں کیا تو وہ اپنے آپکو مکلی پریس کلب کے آگے اپنے اوپر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگاکر مار ڈالینگے جس کی ذمیداری پی پی ٹھٹھہ کی ضلعی قیادت کے اوپر ہوگی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog