سچارہبراورمرشد حق اورباطل کی پہچان کراتاہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

Published on November 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      1 Comment

las

فیصل آباد (یواین پی)سچارہبراورمرشد حق اورباطل کی پہچان کراتاہے،یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حقیقی فقرا،نائبین اورمقربین نہ صرف امت مسلمہ کی ہدایت کاباعث ہوتے ہیں بلکہ مذاہب ومسالک کے لوگوں کوبھی فیوض وبرکات سے نوازکرصراط مستقیم عطافرماتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر لاہورسے آئے ہوئے مزید تین مسیحی خاندانوں کے قبول اسلام کے موقع پر کیا۔اسلام کی دولت سے مالا مال ہونیوالوں میں سے ندیم مسیح، جمیل مسیح،سائرہ،فیروزی اورناصرمسیح شامل ہیں ،ان کے اسلامی نام بھی رکھے گئے ہیں۔قبول اسلام کرنیوالوں نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارسچے رہبر ہیں جنہوں نے سیدھے راستے کی پہچان کرادی۔اتناعرصہ ہم اپنے مذہب میں رہے کبھی ہمارے پیشواؤں نے یہ نہیں کہاکہ ہم تمہیں اپنے نبی سیدناعیسیٰ روح اللہ اورسیدہ مریم سلام اللہ علیہاکی زیارت پاک کرواتے ہیں یا ان سے ملاتے ہیں۔دورحاضرمیں پاکستان میں تو کیا پوری دنیا میں صدیقی لاثانی سرکار وہ واحد ہستی ہیں ،وہ واحد رہبر،رہنما ،مرشد اوراللہ ورسولﷺ کے سب سے بڑے اورمحبوب فقیر ہیں جو مسلمانوں کے علاوہ مذاہب عالم کے لوگوں کوبھی حق اورباطل کی پہچان کرواکرانبیاء کرام ؑ کی بارگاہ اقدس سے عین الیقین کروارہے ہیں اوران کی بارگاہ اقدس میں پہنچاکرملارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس پاک نسبت اورراہ حق پر دائمی استقامت عطا فرمائے۔آمین۔مرکزی مجلس شوریٰ نے نومسلم خاندانوں کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ اب تک پاکستان سمیت اقوام عالم سے لاکھوں لوگ صدیقی لاثانی سرکارسے بیعت کی سعادت حاصل کرکے روحانی فیوض وبرکات حاصل کررہے ہیں،انہیں انبیاء کرام،صحابہ کرامؓ،بزرگان دینؓ کی زیارتیں اوردستگیریاں ہورہی ہیں،جس سے ان کے ایمان وقلوب کومزید تقویت عطا ہورہی ہے اورانہیں اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ سے خصوصی انعامات سے بھی نوازاجارہاہے ،پاکستان سمیت اقوام عالم سے نسبت کرنیوالے لاکھوں لوگ زندگی کے ہر شعبے (روحانیت،فروغ امن،فلاح انسانیت اوراخلاقیات )میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کررہے ہیں۔

Readers Comments (1)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes