امریکی پابندیوں میں توسیع پرخامنہ ای کی انتقام لینے کی دھمکی

Published on November 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

55
تہران(یوا ین پی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کی طرف سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں پر امریکا کی طرف سے تہران پر 10سال تک پابندیاں عاید کیے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوبارہ ایران پر پابندیاں عاید کرکے ایران کے انتقام کو دعوت دی ہے۔خامنہ ای کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے خلاف سخت انتقامی کارروائی کی دھمکی انہوں نے حال ہی میں پاسیج فورسز کے اہلکاروں کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات کے دوران دی۔آیت اللہ علی خامنہ کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ خود ایران کے ساتھ طے پائے معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہی ہے۔اس کی سب سے بڑی خلاف ورزی ایران پر مزید دس سال کے لیے پابندیاں عاید کرنا ہے۔اگر امریکی انتظامیہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں عاید کرتی ہے تو اسے تہران اور مغرب کے درمیان طے پائے جوہری سجھوتے کی سنگین خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا کو علم ہونا چاہیے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے انتقامی کارروائی سے بچ نہیں سکے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی کانگریس نے ایک نئے بل کی منظوری دی تھی جس کے تحت ایران پر مزید 10 سال تک اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ کانگریس میں یہ بل 419 ارکان کی اکثریت سے منظور کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题