کے پی کے ہسپتالوں کا فضلہ بیماریوں کے پھیلاؤ کا موجب، حکومت بے خبر

Published on November 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 393)      No Comments

4
پشاور (یو این پی) خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے نعرے تو بہت لگائے جا رہے ہیں لیکن حقیقت مختلف ہے۔ اس کا اندازہ صوبے کے ہسپتالوں کی حالت زار اور وزیر صحت موصوف کی کارکردگی سے لگایا جا سکتا ہے جو اپنے محکمے سے اتنے ہی بے خبر ہیں جتنے کہ عام شہری۔وزیر صحت شہرام ترکئی کا دعویٰ ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر ہسپتالوں میں فضلہ تلف کرنے کیلئے انسینیریٹر لگائے گئے ہیں لیکن حقیقت شہرام ترکئی کے مؤقف کے برعکس ہے۔ صوبے کے 1516 طبی مراکز میں سے صرف سات ہسپتالوں میں یہ نظام نصب کیا گیا ہے۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں انسینیریٹر لگایا تو گیا ہے لیکن وہ کام نہیں کر رہا۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں مشینری منگوائی گئی ہے تاہم اسے نصب کون کرے گا؟ مولوی جی ہسپتال میں صورتحال سب سے زیادہ دگرگوں ہے جہاں فضلہ شاپنگ بیگز میں بند کر کے پھینکا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes