مالاکنڈ(یواین پی)وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی لیڈر شپ یو ٹرن کے ماسٹر ہے دن میں کچھ رات کو کچھ کہتے ہیں۔تفصیلات کےمطابق مالاکنڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے توپوں کا رخ پی ٹی آئی اور عمران خان کی طرف کئے رکھا بولے کہ تحریک انصاف والے یو ٹرن کے ماسٹر ہیں دن میں کچھ رات کو کچھ کہتے ہیں۔امیرمقام کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے خوابوں سے نہیں نکل سکتے جبکہ عوام نے انتشار پھیلانے والوں کو مسترد کر دیا ہے ۔۔اُنہوں نے دعوی کیا خیبر پختونخوا میں آئندہ ن لیگ کی حکومت ہو گی۔