وفاقی وزیرریلوے سے سمہ سٹہ ، امروکہ سیکشن کی بحالی کا مطالبہ

Published on September 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

ہارون آباد(یو این پی) وفاقی وزیرریلوے سے سمہ سٹہ ، امروکہ سیکشن کی بحالی کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کا مطالبہ۔بہاول پور (جزوی) کو ضلع بہاول نگر سے ملانے والی واحد ٹرین جو قیام پاکستان کے وقت بھی رواں دواں تھی ۔ تقریباً دس سال سے بند ہے ۔ گزشتہ سال دسمبر میں اسکی بحالی کی نوید ڈی ایس ریلوے ملتان نے سنائی تھی اور باقاعدہ شیڈول کا اعلان بھی کر دیا تھا۔دفاعی اور سرحدی علاقہ ہونے کی وجہ سے حساس ادارے اس سیکشن کو پہلے ہی حساس قرار دے چکے ہیں۔ سمہ سٹہ ، بغداد الجدید ، حاصل پور ، خیر پور ، چشتیاں بہاول نگر امروکہ کو ملانے والی واحد ٹرین کو پھر التوا میں ڈال دیا گیا۔ سرخ فیتہ نے ٹرانسپورٹرز سے ساز باز ہو کر ٹرین کو بند کر دیا ۔ اگر اس ٹرین کو مال برداری کے لئے استعمال کیا جاتا تو یہ ٹرین اپنے اخراجات پورے کر سکتی تھی کیونکہ گندم ، کاٹن ، گنا ضلع بہاول نگر اور جزوی ضلع بہاول پور کی آمدن کا بڑا ذریعہ ہے۔ اس سے قبل حیدرآباد ، کراچی کے لئے کوچز جو سمہ سٹہ جا کر بابا فرید اور علامہ اقبال ایکسپریس سے منسلک ہوتی تھی ریلوے کی آمدنی کا بہت بڑا ذریعہ تھی۔ انجمن تاجران فقیروالی کے جنرل سیکرٹری چودھری جاوید مجید ، الفلاح ویلفیئر کونسل کے نائب صدر چودھری خالد مسعود ، محمد عاشق حسین ، شیخ محمد یامین و دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ سمہ سٹہ ، بہاول نگر ، امروکہ ریلوے سیکشن کو بلا تاخیر بحال کیا جائے تاکہ عوام الناس اور لاکھوں مسافر اس سہولت سے استفادہ کر سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog