ڈکیتی چوری کی چار مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،مویشی،گاڑی ،طلائی زیورات سے محروم

Published on May 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 473)      No Comments


سیالکوٹ(یو این پی )ڈکیتی چوری کی چار مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،مویشی،گاڑی ،طلائی زیورات سے محروم تفصیل کے مطابق موضع بوڑیکی کے رہائشی جعفر حسین کی حویلی سے ا سکی عدم موجودگی میں چور57لاکھ رو پے مالیت کی 28جہوٹیاں ،ایک عدد بھینسا چرا کر لے گئے تھے پتہ جو ئی کر نے پر معلوم ہوا کہ مویشی ملزمان وقار احمد ،منور احمد ،خالد اور 5نامعلوم نے چوری کیئے ہیں تھانہ ستراہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کر دیا دوسرے واقعہ میں جامکے چیمہ کا رہائشی عارف ناصر ٹاؤن موترہ میں اپنے فرنیچر کے شوروم پر موجود تھا کہ تین نامعلوم مسلح ڈاکوگاہک بن کر آئے اور اسلحہ کے زور پر اس سے نقدی27ہزار رو پے شناختی کارڈ وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے ،تیسرے واقعہ میں موضع مالومہے کا رہائشی ظفر اقبال کارنمبریGAA/1031پر فیملی کے ہمراہ شادی سے واپس جا رہا تھا کہ راستہ میں کھڑے چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ان سے کار ،نقدی 55ہزار رو پے ،دو عدد موبائل فون دو تولے طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے جبکہ چوتھے واقعہ میں وزیر آباد کے رہائشی سجاد احمد نے سرکلر روڈ پر الیکٹرونکس شوروم بنا رکھا ہے گذشتہ رات وہ شوروم بند کر کے گھر چلا گیا اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور لاکھوں رو پے مالیت کی11عدد نئی و پرانی ایل سی ڈیز چرا کر لے گئے صبح شوروم آنے پر وقوعہ کا علم ہوا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes