ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

Published on February 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی) صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے علاقے دیال گڑھ میں رشتے داروں کے پاس مہمان آیا ہوا نوجوان موٹر وے پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں مصروف تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار گاڑی آکر اس سے ٹکراگئی ، جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔چند روز پہلے ہی ایک طالب علم ٹک ٹاک بناتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا تھا ، سائنس کالج سمن آباد میں زیر تعلیم طالب علم ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا،ٹک ٹاک کی وجہ سے ڈجکوٹ میں صارم نامی نوجوان کی جان لے لی ،19 سالہ صائم ساینس کالج سمن آباد میں زیر تعلیم اور ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کا بھی شوقین تھا ، نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین تلے آ کر جاں بحق ہو گیا،اطلاع ملتے ہی پولیس اور رسیکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جنرل اسپتال سمن آباد منتقل کر دیا جب کہ والدین 19 سالہ صارم کی اچانک موت پر غم سے نڈھال ہو گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes