کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ،گیس ناپید

Published on November 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

12
کوئٹہ (یو این پی)کوئٹہ میں گیس ناپید ہوگیا ہے ،شہری بجلی ہیڑکے استعمال پر مجبور ہوگئے ہیں۔ایک طرف شدید سردی تودوسری طرف گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریون کو مشکلات کا سامنا ہے ۔شہر بھر میں لوگوں کی خریداری کا رجحان گیس کے بجائے بجلی کے ہیٹرز کی طرف زیادہ ہے ۔شہریوں کے مطابق سردی کی تیاری کررہے ہیں، شدید سردی ہوتی ہے، تو کبھی کبھار گیس کا پریشر کم ہوجاتا ہے، تو ہم لوگ نہ بجلی کا ہیٹر چلانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔لوگوں کا رجحان دیکھ کر دکانداروں نے بھی بجلی کے ہیٹر کے زیادہ آرڈرز دینے شروع کردیے ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ ابھی توسردی کا سیزن شروع ہونے والا ہے ، ہیٹر زیادہ بکھ رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہیانہوں نیسردی کی شدت سے بچنے کیلیے متبادل ذرائع کا انتظام تو کرلیا ہے، اب امید کرتے ہیں کہ بجلی دھوکا نہ دے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog