پیپلز پارٹی کا 49واں یوم تاسیس آج منایا جائیگا ،بلاول بھٹو خطاب کریں گے

Published on November 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

5
پیپلز پارٹی کے رہنما او رجیالے ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی قبروں پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی بھی کریں گے
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے یوم تاسیس کے سلسلہ میں لاہور کو مرکز بنانے کا اعلان کیا ہے جہاں ایک ہفتہ تک تقریبات منعقد ہوں گی جس میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے رہنما اور کارکن شریک ہوں گے
تمام ارکان پارلیمنٹ، مرکزی ،صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں 30نومبر سے چھ دستمبر تک لاہور میں قیام کریں گے
لاہور( یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کا49واں یوم تاسیس آج (بدھ) کو جوش و خروش سے منایا جائے گا ، پیپلز پارٹی کی طرف سے امسال یوم تاسیس کے سلسلہ میں سات روزہ تقریبات کا اعلان کیا گیا ،مرکزی تقریب آج بلاول ہاؤس لاہور میں منعقد ہو گی جس سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ،پیپلز پارٹی ورکرز کے زیر اہتمام پریس کلب میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کیک کاٹے جائیں گے ۔پیپلز پارٹی کے رہنما او رجیالے ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی قبروں پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی بھی کریں گے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے یوم تاسیس کے سلسلہ میں لاہور کو مرکز بنانے کا اعلان کیا ہے جہاں ایک ہفتہ تک تقریبات منعقد ہوں گی جس میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے رہنما اور کارکن شریک ہوں گے۔پیپلز پارٹی نے باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے ۔بلاول ہاؤس لاہور میں پہلے روز یوم تاسیس کا کیک کاٹا جائیگا اور بلاول بھٹو مرکزی خطاب کر کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے ۔شیڈول کے مطابق یکم دسمبر بلوچستان ،2 دسمبر جنوبی پنجاب ،3 دسمبر کا دن پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کی تقریبات کیلئے مخصوص ہوگا۔ 4 دسمبر سندھ ،5 کو آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی تقریبات ہونگی جبکہ6 دسمبر کادن پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کیلئے مخصوص ہو گا ۔بتایاگیا ہے کہ ان سات روز میں بلاول بھٹو کے خطاب کے علاوہ صوبائی سطح پر مسائل ،پیپلزپارٹی کو صوبوں میں درپیش مسائل ، کارکنوں کی شکایات سے آگاہی ،پارٹی ایشوز، ضابطہ کار اور پی پی کی آئندہ کی حکمت عملی بارے امور بھی زیر غور آئینگے۔علاوہ ازیں تمام ارکان پارلیمنٹ، مرکزی ،صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کو 30 نومبر سے قبل لاہور پہنچنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ۔یو ا ین پی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام مرکزی قائدین تیس نومبر سے چھ دسمبر تک لاہور میں ہی قیام کریں گے ۔پیپلزپارٹی کے عہدیداروں کی جانب سے بلاول ہاؤس کی قریبی ہوٹلوں کی بکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی ( ورکرز) کی طرف سے یوم تاسیس کے سلسلہ میں لاہور پریس کلب میں تقریب منعقد کی گئی جس سے بینظیر بھٹو شہید کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان، ورکرز کے مرکزی ڈاکٹر صفدر عباسی، سیکرٹری جنرل ساجدہ میر، سردار حُر بخاری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes