لاہور: رواں سال جرائم کی شرح کیساتھ قتل کی وارداتوں میں بھی اضافہ

Published on December 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 749)      No Comments

7
 لاہور(یو این پی)کراچی کی نسبت لاہور میں نومبر کے مہینے میں ٹارگٹ کلنگ میں دو گناہ اضافہ ہو گیا۔ لاہور میں روز دو افراد قتل ہونے لگے۔ سال 2016 کے 11 مہینوں کے دوران مختلف وجوہات کی بناء پر 419 افراد قتل ہوئے۔ رواں سال کے ماہ جنوری میں 27، فروری 33، مارچ 31، اپريل 29 جبکہ مئی میں 40 افراد قتل ہوئے۔ اسی طرح جون میں 52، جولائی میں 27، اگست میں 44، ستمبر میں 37 اور اکتوبر میں 40 افراد جان سے گئے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں ماہ نومبر میں ہوئیں۔ نومبر میں 59 افراد قتل ہوئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جرائم کم کرنے کے لئے بلند بانگ دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题