ملک کی تمام اکائیاں کی ترقی سے ہی ملک آگے بڑھے گا‘ شہباز شریف

Published on December 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments

5
لاہور ( یو این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چاراکائیوں ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر پر مشتمل ہے اور جب ملک کی چاروں اکائیاں ترقی کریں گی تو ہی ملک آگے بڑھے گا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہورمیں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورصوبوں کے مابین تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دونوں وزرائے اعلی کابین الصوبائی ہم آہنگی کوفروغ دینے پر اتفاق کیا جبکہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلی شہبازشریف کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ذاتی انا اور میں کی روش نے ملک کابے پناہ نقصان کیاہے ، پاکستان کوآگے لے جانے کیلئے ہم کی روش پر چلنا ہوگا، پاکستان چاراکائیوں، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر پرمشتمل ہے اور جب ملک کی چاروں اکائیاں ترقی کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا جب کہ ہم سب نے مل کرملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题