ٹھٹھہ سے پی پی پی امیدواران کے خلاف رٹ خارج الیکشن لڑنے کے اہل قرار

Published on July 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

ٹھٹھہ(حمید چنڈ )سندھ ہائے کورٹ کی دو رکنی کمیٹی نے ٹھٹھہ کے شیرازی برادری کے نامزدگی فارم رد کرانے کے لیے داخل کرائی گئی پٹیشن کو خارج کرتے ہوئے شیرازی برادران کے این اے 231 کے نامزد امیدوار ایاز شاہ شیرازی پی ای 77 پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سید ریاض شاہ شیرازی کے خلاف درخواستگذار عدالت میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام، تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ضلع ٹھٹھہ کے رہنماہ سابق ایم این اے ڈاکٹر عبدالواحد سومرو کے فرزند ایڈوکیٹ ثناء اللہ سومرو کی جانب سے سجاول کے قومی حلقے این اے 231 کے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید ایاز شاہ شیرازی اور ٹھٹھہ صوبائی حلقے پی ایس 77 سے پیپلز پارٹی کی ٹکیٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدوار سید ریاض شاہ شیرازی کے خلاف اثاثے ظاہر نہ کرنے کے الزام مین پٹیشن داخل کرئی گئی تھی، اس سلسلے مین گذشتہ دن سندھ ہائے کورٹ کی دو رکنی بینچ دونوں فریکون کے وکیلوں کے دلائیل سننے کے بعد پیپلز پارٹی رہنماہ کے فرزند درخواستگذار ثناء اللہ سومرو کی پٹیشن خارج کردی جس کے بعد شیرازی برادری کے امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی، جبکہ دوسری جانب ضلع ٹھٹھہ کے اندر شیرازی گروپ کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے پرانے رہنماؤں اور کارکنوں کا شیرازی برادران سے اختلافات منظر عام پر آنہ شروع ہوگئے ہیں ۔

واٹر کمیشن کے سربراہ رٹائرڈ جسٹس امیر حانی مسلم ٹھٹھہ پہنچ گئے

ٹھٹھہ( حمید چنڈ)واٹر کمیشن کے سربراہ رٹائرڈ جسٹس امیر حانی مسلم ٹھٹھہ پہنچ گئے،ٹھٹھہ اور مکلی کے واٹر سپلائے اسکیموں کا دوبارہ دورہ کرکے معائنہ کیا، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ اور مکلی میں پچھلے چار ماہ سے مسلسل پانی کی شدید قلت کی شکایتون پر سندھ ہائے کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی واٹر کمیشن کے سربراہ رٹائرڈ جسٹس امیر حانی مسلم کا اس ماہ کے اندر واٹر سپلائے ٹھٹھہ اور مکلی کا دوسرہ دورہ کیا گیا جس میں انکی جانب سے باربار نشاندہی اور ہدایتون کے باوجود پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور شہریوں کو صاف پانی کے فراہم کرنے مین انتطامیہ کے مکمل ناکام ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے کیوں نہ ذمیوارون کے خلاف سخت آرڈر پاس کئے جائیں، اس موقعے پر رٹائرد جسٹس امیر حانی مسلم کی جانب سے محکمہ پبلک ہیلتھ، میونسپل انتظامیہ سمیت دیگر اداروں پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا، انہوں نے ٹھٹھہ اور مکلی مین واٹر سپلائے اسکیموں کی منظوری سمیت بجت کے تمام تفصیل پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔

پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرنے کے لیے کمشنر حیدرآباد ڈاکٹر احسان علی منگی ٹھٹھہ پہنچ گئے

ٹھٹھہ( حمید چنڈ)ٹھٹھہ ضلع کے اندر عام انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرنے کے لیے کمشنر حیدرآباد ڈاکٹر احسان علی منگی ٹھٹھہ پہنچ گئے، مختلف پولنگوں کے لہے مختص کیے گئے اسکولوں کی عمارتوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران پولنگوں کے لیے مخصوص ہونے والے اسکولوں کی حالت خراب ہوں، تباہ شدہ عمارتوں، بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی پر محکمہ ایجوکیشن ورکس ٹھٹھہ اور محکمہ ایجوکیشن کے عملداروں پر سخت برہمی کا اظہار کیا، اس موقعے پر ڈی سی ٹھٹھہ شہزاد فضل عباسی، ای ڈی سی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران الحق خواجہ اور دیگر محکموں کے عملداروں کے ساتھ کمشنر نے مختلف پولنگوں کا دورہ کیا، اس موقعے پر کمشنر نے اپنی کارکردگی بہتر نا کرنے والے اور پولنگ اسٹیشنوں پر بہتر سہولیات نہ دینے. کی صورت میں انکے خلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات دئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes