حکومت کی عوام دوست پالیسیؤں سے ملک ترقی کی طرف گامزن ہے ڈاکٹر فرخ جاوید

Published on December 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

dr

عارف والا(یو این پی )صوبائی وزیر ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیؤں سے ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔تعلیم اور صحت کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ہیں۔کسانوں کی خوشحالی کے لیئے عربوں روپے کے تاریخی قرضے جاری کیئے جا رہے ہیں۔انشاء اللہ پنجاب کا کوئی کسان بدحال نہیں ہو گا۔میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت سے وطن عزیز ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔جنرل راحیل شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی نیک خواہشات کی امیدیں وابسطہ ہیں۔وہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین عارف والا میں گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی فلاح بہبود کے لیئے کروڑوں کے فنڈز جاری کیئے گئے ہیں۔انشاء اللہ پنجاب کو ایجوکیشنل صوبہ بنا کر دم لیں گے۔آئندہ چند سالوں میں ملک کو بحرانوں سے نجات مل جائے گی۔دھرنا دینے والے ملک کے کھلے دشمن ہیں۔دھرنوں سے ملکی معیشت کو نقصان ہوا۔عوام عمران کان کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں۔دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی دہشت گردوں کے خلاف ایک سیسہ پلائی کی طرح کھڑے رہیں گے۔2018ء میں بھی میاں محمد نواز شریف ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔ڈاکٹر فرخ جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عالمی منڈیوں میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ۔سی پیک منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں ہائل کرنے والے ملک کے دشمن ہیں ۔انشاء اللہ سی پیک سے پورا ایشیاء ایک جگہ پر اکٹھا ہو گا۔اس موقع پر دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog