شعیب کے بغیر زندگی ادھوری ہے: ثانیہ نے سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا

Published on February 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک اپنی 40ویں سالگرہ منا رہے ہیں، ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔خیال رہے کہ شعیب ملک یکم فروری 1981 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، قومی کرکٹر نے اپنی 40ویں سالگرہ منائی، شعیب ملک کو ساتھی کھلاڑی اور مداح مبارکباد پیش کررہے ہیں۔یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کا دو برس کا بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی ویڈیو ثانیہ مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں۔بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شعیب ملک کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں 40ویں سالگرہ کی مبارکبا دی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog