جلد چین کا دورہ کروں گا، وزیر اعلی خیبر پختونخوا

Published on December 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

3
نوشہرہ (یو این پی) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک جلد چین کے دورہ پر روانہ ہونگے۔گزشتہ روز نوشہرہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا کہ وہ جلد چین کا دورہ کریں گے اور اپنے دورہ کے دوران چینی حکام کے ساتھ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے معاہدوں پر دستخط کریں گے جن میں چترال سے گلگت اور چکدرہ تک سڑک کی تعمیر ، 1200 میگاواٹ کے ہائیڈل پاور اور چارسدہ، مردان، صوابی ، نوشہرہ اور پشاورکو ٹرین کے ذریعے ملانے کا منصوبہ شامل ہو گا۔ پرویز خٹک نے پاک چین اقتصادی راہ داری کے حوالے سے کہا کہ اس منصوبے کے تحت صوابی میں ایک صنعتی پارک بھی تعمیرکیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题