فیصل آباد میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی سمیت 5افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

Published on December 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 527)      No Comments

gun
فیصل آباد (یواین پی ) فیصل آباد میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 6افراد جاں بحق ہو گئے ۔ فیصل آباد کے نواحی علاقے میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی سمیت 5افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ پویس نے لاشیں قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی ہیں اورتحقیقات کا عمل جاری ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشاءنامی شخص نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کی اور بیوی سمیت پانچ افرا د کو قتل کیا تاہم ابھی تک گھریلو جھگڑے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ۔بیوی گھریلو تنازع پر ناراض ہو کر میکے آگئی جسے منانے کیلئے ملزم گیا تو وہاں جھگڑا ہو گیا جس پر اس نے فائرنگ کر دی ،فائرنگ سے منشاءکی دو بیٹیاں سعدیہ اور سمعیہ بھی زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے تاہم انہیں بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme