تیل ایجنسی میں آئل ٹینک پھٹنے سے سے دوکان کی چھت نیچے گر گئی ،5 افرد موقع پر جاں بحق

Published on May 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

فاروق آباد (یو این پی) فاروق آباد کے نواحی علاقہ جبراں منڈی نزد حبیب بینک کے قریب تیل ایجنسی میں آئل ٹینک پھٹنے سے سے دوکان کی چھت نیچے گر گئی چھت گرنے سے5 افرد موقع پر جاں بحق جبکہ 4 افرادزخمی ہو گئے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد موقع پر پہنچ کر آپریشن کو لیڈر کر رہے ہیں ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والوں میں 4 افراد کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ مزید افراد کی ملبے کے نیچے سے تلاش جاری ہےفاروق آباد ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی 2 ایمبولینسز 3 فائر وہیکلز اور 1 سپیشل ریسکیو وہیکل امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes