پنجاب، عید کے بعد مارکیٹیں کھولنے کے لئے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیا گیا

Published on May 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

لاہور(یو این پی)پنجاب میں عید کے بعد مارکیٹیں کھولنے کے لئے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالےسے پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے کے تمام بازاروں کو صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزارات کو اس شیڈول سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل اسٹورز اور مزارات پر ہر طرح کی ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ عید سے قبل حکومت نے عوام اور تاجروں کو ریلیف دینے کے لئے لاک ڈاؤن ختم کرنے کے بعد تمام پابندیاں بھی ختم کر دی تھیں۔ اس کا مقصد عوام کو ریلیف دینا تھا۔ اس ریلیف کے بعد اب پنجاب حکومت نے بازاروں کے اوقات تبدیل کر دیئے ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کو لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی تھی جس کے بعد تاجروں کو ہفتے میں 4 دن کے لئے کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ تا ہم اس کے بعد سپریم کورٹ نے ملک بھر میں پورے ہفتے کے لئے کاروبار کرنے کی اجازت دے دی تھی لیکن یہ فیصلے اس وقت کیا گیا جب عید میں صرف کچھ دن ہی باقی تھے۔ چونکہ عید سے کچھ دن قبل مکمل کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی تھی، اس لئے اب پنجاب حکومت نے تاجروں کے لئے کاروبار کرنے کے اوقات میں دوبارہ تبدیلی کر دی ہے جس کے مطابق صوبے کے تمام بازاروں کو صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزارات کو اس شیڈول سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog