کتاب ’’وارث فقر‘‘جلد منظرعام پر آرہی ہے ،صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

Published on December 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,037)      2 Comments

wa

فیصل آباد(یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست ومحفل پاک ذکرونعت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فقرا(وارثین ،نائبین ومقربین مومنین )کی زبان مبارک سے نکلنے والے الفاظ قرآن وحدیث کی عین تفسیر ہوتے ہیں ،وہ ایسے نکات بیان فرماتے ہیں جن پرعمل کرنے سے غافل،جاہل اوربے شعور انسان ،عارف بااللہ بن جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ میں نے انسانیت کی فلاح ،مذاہب عالم کو حق وباطل کی پہچان کرانے اورامت مسلمہ کوخدااوررسولﷺ کی بارگاہ اقدس تک پہنچانے کیلئے ’’مرشد اکمل ،رہنمائے اولیاء مع روحانی نکات اورخزانے ‘‘جیسی نایاب کتب لکھی ہیں ،ان کتب کوپڑھ کر پاکستان سمیت بیرون ممالک سے لاکھوں لوگ فیض یاب ہورہے ہیں ۔اب جبکہ مذاہب عالم اورامت مسلمہ فرقہ واریت سمیت دیگر بے شمار ایسے مسائل کاشکارہوچکے ہیں جس سے انسانیت حق وباطل کی پہچان سے قاصرہوچکی ہے ،شیطانیت ،نفس پرستی ،اورمادہ پرستی عروج پرہے ۔ان حالات کوسامنے رکھتے ہوئے میں نے ایک اورکتاب ’’وارث فقر‘‘کے نام سے کتاب لکھی ہے جوقیامت تک آنیوالے اولیاء اللہ اورراہ حق کے طالبوں کی رہنمائی کریگی جو بہت جلد منظر عام آرہی ہے ۔یہ کتاب وارثین خداورسول ﷺکو عطاکردہ اختیارات اورشان وعظمت بارے قرآن وحدیث کی حقانیت ثابت کریگی ۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ کتاب علم معرفت ،علم لدنی جوحقیقی علم ہے اس سے راہ حق کے سالکین کواللہ ورسولﷺ سے ملانے کاسبب بنے گی،یہ کتاب عشق خدااورسول ﷺ کی محبت کے پیاسوں کوشراب طہورجیسی لذت عطاکریگی۔دورحاضرمیں یہ کتاب بے شمارلوگوں کی ہدایت کاسبب بنے گی اوربہت سے لوگ حسد بغض کی بناپراس پر تنقیدبھی کریں گے لیکن سچے دل سے تسلیم کرنیوالے دنیا وآخرت کی کامیابیاں حاصل کریں گے ۔

Readers Comments (2)
  1. mazhar abbas says:

    thanks alot dr sahib,Almighty Allah bless u alot.

  2. Sheraz says:
    اسلام وعلیکم
    وارث فقر کتاب پی دی ایف فائل میں مل سکتی ہے




WordPress主题

Weboy