ٹھٹھہ ،ساکرو کے قریب ایک اور لڑکا وحشی درندے کی حوس کا شکار

Published on May 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

وحشی درندے نے لڑکے کو اغوا کرنے کے بعدجنگل میں لے جاکر بد فعلی کی
ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) ساکرو شہر میں معصوم لڑکوں سے زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ایک اور لڑکا وحشی درندے کی حوس کا نشانہ بن گیا میرپور ساکرو کے قریب لدھیانہ اسٹاپ سے 15 سالہ رمضان ملاح کو ایک وحشی صفت درندے نے اغوا کیا اور جنگل میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا 15 سالہ رمضان ملاح نے میرپور ساکرو تھانے میں صحافیوں کو بتایا کہ ایک وحشی صفت درندے غلام نبی مری نے ہتھیار کے زور پر مجھے یرغمال بنایا اور مجھ پر تشدد کرکے مجھ سے زیادتی کی اور کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے ماردونگا اس نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے پولیس نے غلام نبی مری کے خلاف ساکرو تھانے میں این سی داخل کردی ہے مگر ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل میرپور ساکرو پولیس اسٹیشن کی حد میں چھچھ میرانخور کے گاﺅں عثمان چندانی کے رہائشی ایک مزدور محمد چندانی ملاح کے معصوم بیٹے اسماعیل کو بھی وحشی درندوں نے اپنی حوس کا نشانہ بناکر قتل کرکے لاش کو جنگل میں پھنک دیا تھا جسکا کیس بھی ساکرو تھانے پر درج ہے پولیس نے شک کی بنیاد پر دو افراد دلدار پتافی اور نادر پتافی کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme