ملک بھر میں نئی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

Published on December 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 607)      No Comments

6
    فرینکفرٹ (یو این پی) جرمنی میں نئی گاڑیوں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جرمنی میں رواں سال نومبر کے دوران نئی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔خبر رساں ایجنسی نے کے بی اے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جاری کردہ پورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں سال نومبر کے دوران 2 لاکھ 76 ہزار 567 نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.5 فیصد سے زائد ہیں۔واضح رہے کہ معروف آٹو کپمنی کی جانب سے جدید گاڑیوں کے اعلان کے بعد نئی گاڑیوں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes