گیمبیا کے حکمران لیڈر کا انتخابات میں شکست تسلیم کرنے سے انکار

Published on December 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

14
گیمبیا:(یو این پی )  مغربی افریقی ریاست گیمبیا پر بائیس سال سے حکومت کرتے چلے آ رہے لیڈر یحییٰ جامہ نے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور نئے سرے سے صدارتی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔ سرکاری ٹیلی وڑن پر اپنے ایک خطاب میں جامہ نے تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات میں الیکشن حکام کی جانب سے ’ناقابلِ قبول‘ غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ یکم دسمبر کے انتخابات میں جامہ کو محض 39.64 فیصد ووٹ ملے تھے جبکہ اپوزیشن امیدوار اداما بَیرو نے 43.29 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے انتخابات جیت لیے تھے۔ تب انتخابات کے اگلے ہی روز جامہ نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے اور اقتدار نو منتخب صدر کے حوالے کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes