حکومت کا بلا جواز ڈالر خریداری کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Published on October 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 32)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ڈالر کی حقیقی قیمت 200 روپے سے کم ہے، ڈالر کی قیمت میں کمی لانے کیلئے حکومت کا بلا جواز ڈالر خریداری کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے کہ ڈالر کی حقیقی قیمت 200 روپے سے کم ہے، ڈالر کی خریداری میں ملوث بینک کو کسی صورت بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ہفتہ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں پاکستان کی تمام بڑی فاریکس ایکسچینج کمپنیوں کے سربراہان نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائےریونیو طارق پاشا، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور فنانس ڈویژن اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سینئر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes