ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

Published on January 19, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

لاہور(یو این پی)پاکستان سپر لیگ سیزن نو کیلئے ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے والے ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ سیزن ون سے پشاور زلمی فیملی کا حصہ ہیں۔پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی ابتدا ہی سے ڈیرن سیمی پشاور زلمی ٹیم اور فیملی کا اہم ترین حصہ، پاکستان اور زلمی فینز کے پسندیدہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرن سیمی نے بطور کپتان پشاور زلمی کو پی ایس ایل ٹو جتوانے کے علاوہ بطور کوچ بھی پشاور زلمی کی فتوحات میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی ہے، پشاور زلمی کی ٹیم میرے لیے ایک فیملی کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور کپتان پشاور زلمی کے ساتھ پی ایس ایل ٹو کا ٹائٹل جیتنا یادگار لمحات تھے، پی ایس ایل سیزن نو میں ایک بار پھر پشاور زلمی کو ٹرافی جتوانے کی کوشش کروں گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes