تبدیلی نظرآرہی ہے، امید ہے کہ آنے والا کل کراچی کی رونقوں میں اضافہ کریگا، مرتضیٰ وہاب

Published on September 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments


کراچی(یواین پی)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میری نیت کراچی کی خدمت کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ فریئرحال ہویا کوئی اورپارک خوبصورتی کی مثال ہوگا، انفرااسٹرکچرپرتمام تراداروں کومتحرک کیا ہے، سب اپنا اپنا کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی نظرآرہی ہے، امید ہے کہ آنے والا کل کراچی کی رونقوں میں اضافہ کریگا، وہ پارک جوکل تک بندتھااسے کے ایم سی نے ٹھیک کیا، برنس گارڈن بھی بہترہوگا، کے ایم سی کے لیے شہریوں کے پاس اچھاتاثرنہیں تھا، میرے پاس بھی رونے کابہاناموجود تھا، میں نے کوشش کی کہ ادارے کوپیروں پرکھڑاکریں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میونسپل ٹیکس مختلف اقسام کومرج کرکے لگایا گیا، کے ایم سی 78فیصد ٹیکس ٹارگیٹ حاصل نہیں کرپاتی تھی، کے ای ہرگھرپربجلی کابل دیتی ہیہم نے سوچاکہ ٹیکس کی کلیکشن کے ایم سی کیوں نہ کرے، لوگوں کوروزانہ کی بنیاد پربتاؤں گا کہ اتناٹیکس آپ نے دیا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ای کے شکرگزارہیں انہوں نے حامی بھری کہ یہ منظوری کے لیے نیپراجائے گا، کراچی کے لیے آٹھ ارب سے زائد پیسے رکھے ہیں، دوسوبسزآرہی ہیں، اورنج لائن اورریڈ لائن بھی بننے جارہی ہیں، ہم تلخی کی طرف کیوں جائیں، تاجرمجھے بھی بلارہے تھے، حکومت زمینی حقائق کودیکھ کر فیصلا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجرکبھی پی ٹی آئی والوں توکبھی ایم کیوایم والوں کے ساتھ ملکرہمیں برابھلا کہتے ہیں، ان سے پوچھیں این سی اوسی توپی ٹی آئی حکومت کی ہے ہم ان کے فیصلوں پرعملدرآمد کرتے ہیں، جب کچھ اچھاہوتاہے توگورنرسندھ کہتے ہیں کہ یہ پی ٹی آئی نے کیا ہے، جب کوئی بری بات ہوتی ہے توکہتے ہیں سندھ حکومت کی وجہ سے ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بارشوں میں جس جس نے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کام کیا میں نے ان کاشکریہ ادا کیا، ہم بلدیاتی انتخابات کے لیے تیارہیں، ہم نے بتایاکہ سی سی آئی کے خلاف ہم نے پارلیمنٹ کوخط لکھاہے، اس کافیصلہ ہونے دیں الیکشن کروا دیں گے، ہم بلدیاتی انتخابات کے لیے تیارہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes