ملک بھرمیں جشن میلاد النبیﷺآج مذہبی جوش وجذبےسےمنایا جارہا ہے

Published on December 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 503)      No Comments

000
کراچی :(یو این پی)ملک بھرمیں جشن عیدمیلاد النبیﷺ پورےمذہبی جوش وجذبےاورعقیدت واحترام سےمنایاجارہا ہے۔تفصیلات کےمطابق محسن انسانیت محبوب خدا آقائےدوجہاں حضرت محمد مصطفیٰﷺکی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن میلاد النبیﷺآج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔جشن میلاد النبیﷺ کےموقع پرملک کے مختلف شہروں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہواوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی سےدی گئی۔عید میلاالنبیﷺ کے دن نماز فجر میں ملک کی سلامتی،خوشحالی اورامت مسلمہ کےاتحاد کےلیےخصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ آج ملک کے تمام چھوٹے،بڑے شہروں میں جلوس نکالے جائیں گے۔عاشقان رسولﷺ لاکھوں کی تعداد میں عید میلاالنبیﷺ کے جلوسوں میں شرکت کرکے آقائے دوجہاں محمد مصطفیٰﷺعقیدت ومحبت کا اظہار کریں گے۔جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کےامیر علامہ شاہ عبدالحق قادری کا کہناہےکہ نبی کریمﷺ کی ولا دت کا جشن منانا ایمان کی دلیل ہے۔انہوں نے کہا کہ فرزندان اسلام مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ میلا د النبی کے جلوس اور محافل میں شر کت کرکے پیارے مصطفیٰﷺ سے والہا نہ عقیدت کا بھر پور اظہار کریں۔کراچی میں 12ربیع الاول کامرکزی جلوس آج دوپہر3بجےنیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے براستہ ایم اے جناح روڈ علامہ شاہ عبد الحق قادری ،علامہ کو کب نو رانی اوکا ڑوی ودیگر علماء کی قیادت میں نشتر پارک کے لیے روانہ ہوگا۔جلسہ عید میلاد النبیﷺ شام 5بجے نشتر پارک میں ہو گا جبکہ جشن میلاد مصطفیٰﷺ کو شایان شان طور پرمنانے کی تیاریاں زوروشور سے کی گئیں ہیں۔واضح رہےکراچی میں 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس کاآغاز دوبپر 3بجے نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے ہوگا اور جلوس ایم اے جناح روڈ سےہوتا ہوا اپنی منزل نشترپارک پر اختتام پذیز ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes