ماہ ربیع الاول ہمیں حضرت محمدﷺسےعشق ومحبت کاپیغام دیتاہے،صدر،وزیراعظم

Published on December 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) صدرپاکستان اوروزیراعظم نےعیدمیلاالنبیﷺکےدن قوم کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں علاقائی تعصبات کوخیرباد کہہ کرملک وقوم کی ترقی اورخوشحالی کے لیےکام کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔تفصیلات کےمطابق نبی کریم ﷺ کے یوم ولادت باسعادت کےموقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ضروری ہےکہ خطبہ حجۃ الوداع کی روشنی میں رنگ ونسل اورعلاقائی ولسانی تعصبات سےنجات حاصل کرکے اپنی زندگی اور اللہ کی مخلوق کی زندگی میں خوشیاں بھردیں۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ حضورﷺ کے امتی ہونے کے ناطے ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہوکر نہ صرف اپنی دنیا بلکہ آخرت کوبھی سنوار لیں۔دوسری جانب وزیر اعظم محمدنوازشریف نےاپنے پیغام میں محسن انسانیت خاتم رحمت العالمین حضرت محمد مصطفیﷺ کی پیدائش کے مبارک دن پر تمام مسلمانان عالم کو مبارکباد دی۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ 12ربیع الاول کا دن وجہ وجود کائنات کے ظہور میں آنے کا دن ہے،تاریخ ہمیشہ ان مقدس لمحات پر نازاں رہے گی جو اس روشن صبح کے دامن میں سمٹ آئے تھے۔انہوں نےکہا کہ ماہ ربیع الاول ہمیں حضرت محمدﷺسے عشق ومحبت کا پیغام دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرزمین پاکستان ہمیشہ سے نبی کریمﷺکےجانثاروں اور پیروکاروں کی زمین رہی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہمیں اس مبارک دن پرعہد کرنا چاہیے کہ ہم انتہا پسندانہ سوچ اور علاقائی تعصبات کو خیرباد کہہ کر ملک وقوم کی ترقی اورخوشحالی کیلئے کام کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme