حضرت محمد ﷺ کی زندگی دنیا کے لیے بہترین نمونہ ہے ۔ عقیل خان کالمسٹ

Published on December 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 496)      No Comments

یہ کائنات صرف اورصرف حضرت محمدﷺ کے لیے بنائی گئی۔ ذاکر شاہschool
جمبر(یواین پی) عید میلادالنبی کے حوالے سے پیف پارٹنر رفیق ماڈل سکول جمبر میں بچوں کے درمیان نعت اور تقریرکے مقابلے کرائے گئے۔ بچوں سے جوش وخروش سے حصہ لیا اور اپنے نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺ کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریر ی مقابلوں میں ہفتم کلاس کی ثنا رزاق نے پہلی ،اول کلاس کے معظم شاہ نے دوسری اورچہارم کلاس کی عاصمہ جمیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نعت خوانی کے مقابلوں میں نہم کلاس کی صدف صادق پہلے نمبرپر،کلاس ششم سے عائشہ غفاردوسرے اور چہارم کلاس سے ساجدہ یسین تیسرے نمبر آئیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عقیل خان کالمسٹ نے کہا کہ یہ حضوراکرم ﷺ کی زندگی پوری دنیا کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ آپ ﷺ کی حیات طیبہ ہر انسان کے لیے مثل راہ ہے۔ سماجی و سیاسی راہنما سید ذاکر شاہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ کائنات اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ کے لیے بنائی۔ آپ ﷺ کی زندگی مسلمانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ غیرمسلموں کے لیے بھی اپنی مثال آپ بھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes