نوازشریف کو وزیراعظم سے بھی بڑے عہدے پر بٹھانے کی تیاریاں شروع

Published on December 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

لاہور(یواین پی) سابق وزیراعظم نوازشریف کو مسلم لیگ ن نے 2018ءکے انتخابات کے بعدملک کا صدر بنوانے کے لیے قانونی مشورے شروع کردیئے ہیں ، جاتی عمراہ میں ہونیوالے ن لیگ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی یہ موضوع زیربحث آیا۔ ن لیگ اداروں کے خلاف موثر مہم چلانے کی بجائے اپنی تمام ترتوجہ انتخابی مہم پر دے گی تاکہ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کی جاسکیں۔ اس سلسلے میں پارٹی اپنے قریبی اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے گی ۔ قانونی ماہرین سے یہ مشورہ بھی کیا جارہاہے کہ اس سلسلے میں نوازشریف کو صدر بنانے کی راستے میں رکاوٹوں کو کس طرح دور کیاجائے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes