پنجاب بنک گوجرہ میں مبینہ فراڈ کا انکشاف

Published on December 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 688)      2 Comments

فراڈ کا علم ہونے پر بنک حکام نے مبینہ ملی بھگت سے فراڈ کے مرتکب اہلکار روپوش کر دیئےpunjab
گوجرہ (میاں طاہر سلیم چوہدری)پنجاب بنک گوجرہ میں مبینہ فراڈ کا انکشاف ،بنک کے دو اہلکار ملی بگھت سے کھاتہ داروں کے 50لاکھ سے زائد روپے ڈکار گئے ،فراڈ کا علم ہونے پر بنک حکام نے مبینہ ملی بھگت سے فراڈ کے مرتکب اہلکار روپوش ہو گئے متاثرین پریشان ،خرد برد کی گئی رقم کروڑوں میں بتائی گئی ہے جبکہ بنک حکام لاکھوں کا بتا کر پردہ ڈال رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گوجرہ کی بنک آف پنجاب کی برانچ میں مبینہ فراڈ کا انکشاف ہوا جس میں مذکورہ برانچ کے دو اہلکار بابر اور فیصل وغیرہ نے کمال ہوشیاری سے برانچ کے کھاتہ داروں کے اکاؤنٹ سے خود ہی رقم نکالنے کا سلسلہ شروع کر دیا اور کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہونے دی ،فیصل اور بابر نے مختلف اوقات میں کھاتہ داروں کے اکاؤنٹ کی جعلی چیک بکس خود ہی جاری کراوا کر نہ صرف ان کی لاکھوں روپے کی رقم ناصرف ہڑپ کرنا شروع کر دی بلکہ اکاؤنٹ ہولڈرز کے موبائل نمبروں پر بنک کی طرف سے میسج الرٹ سروس کو بھی خود ہی بند کر دیا تاکہ انکے فراڈ کا راز افشاں نہ ہو سکے تاہم بنک حکام کو اس امر کا انکشاف ہونے پر تمام کھاتہ داروں کو انکے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھجوائی گئیں تو انہیں علم ہوا کہ ان کے اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے رقم غائب ہے اس فراڈ سے متاثر ہونے والے نوجوان نے بتایا کہ اس کا والد فوت ہو چکا ہے اور اس کی والدہ شہناز بیگم نے 2013 میں مذکورہ برانچ میں اکاؤنٹ کھلوایا جو کہ ناخواندہ ہونے کے باعث انگوٹھا لگاتی ہے جس نے مختلف اوقات میں اکاؤنٹ میں مجموعی طور پر 7,66948روپے جمع کروائے لیکن فراڈئیے اہلکاروں نے چالاکی سے اس کے اکاؤنٹ سے ساڑھے سات لاکھ روپے نکال لئے متاثرہ عمران نے میڈیا کو بتایا کہ جب انہوں نے بنک حکام سے رابطہ کیا تو اسے بتایا گیا کہ واقع میں ملوث دونوں اہلکاروں کو فارغ کر کے ہیڈ آفس رپورٹ کر دی ہے اور انکوائری کے بعد ہی معاملہ کو دیکھا جائے گا ،میڈیا کے رابطہ کرنے پر برانچ مینجر محمد علیم ،نے بتایا کہ وہ اعلیٰ حکام سے رابطہ میں ہے واقع کی چھان بین کر رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں ایریا مینجر نے بتایا کہ اب تک 50لاکھ سے زائد کی مبینہ خرد برد کا علم ہوا ہے جس کے بارے کارروائی کی جا رہی ہے پولیس اور ایف آئی اے کو کارروائی کے لئے درخواست دے دی ہے تاہم اس خرد برد کے بارے تحقیقات کا عمل سامنے نہ آ سکا۔

Readers Comments (2)
  1. Tahir Saleem says:

    Good work by UNP

  2. Noor ul abideen says:

    Please send me latest news





Free WordPress Themes

WordPress主题