یوتھ بزنس قرضہ سکیم نوجوان نسل کے لیے روزگار اور ترقی کی سوچ کا عملی ثبوت ہے یار کموکا

Published on December 10, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 388)      No Comments

\"kamoka
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سا بق ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی میاں محمد یار کموکا نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوتھ بزنس قرضہ سکیم بلاشبہ ان کی نوجوان نسل کے لیے روزگار اور ترقی کی سوچ کا عملی ثبوت ہے اس سے ملکی نوجوان آسان شرائط پر قرضہ حاصل کے بزنس میں لگا کر ملکی معیشت کو مضبوطی کے راستے پر گامزن کر سکیں گے میاں محمد نواز شریف نے پی پی پی کی طرح قوم کو بھکاری بنانے کی بجائے اس کو تجارت معیشت ،صفت اور کاروبار کی طرف لانے کا مثالی منصوبہ پیش کر کے وطن عزیز پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کرنے کا تاریخ ساز انقلابی اقدام کیا ہے اب ملک کو ایشئین ٹائیگر بنانے کا مشن عملی طور پر پورا ہو گا اور پاکستان ،چین ،جاپان اور جنوبی کوریا کی طرح صنعتی و معاشی طور پر ترقی یافتہ ملک بنے گا اور آئندہ چار سال میں قوم اس امر کو حقیقت کے روپ میں دیکھے گی انہوں نے کہا کہ محترمہ مریم نواز شریف ایک مخلص اور سنجیدہ نوجوان سیاسی خاتون لیڈر ہیں اور ان کی زیر قیادت یوتھ بزنس قرضہ سکیم سے ملکی نوجوان خواتین بھی فائدہ اٹھا کر ترقی کی منازل طے کر سکیں اور ملکی خواتین بھی فائدہ اٹھا کر ترقی کے راستے پر گامز ن کرنے اور مردوں کے شانہ بشانہ آگے بڑھنے کے عمل کا شریک کار اور شراکت دار بنا کر ایک ترقی یافتہ قوم کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جس پر پوری قوم اس منصوبے کو سراہتے ہوئے اس کی کامیابی کی خواہاں ہے انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقہ ہارون آباد کے نوجوانوں کو قرضہ دینے کے سلسلہ میں یوتھ بزنس قرضہ سکیم میں شرائط کو مزید آسان بنانا بھی ضروری اور وقت کا تقاضا ہے اور ان قرضہ جات میں ہارون آباد جیسے بے روزگاری کے شکار علاقہ جات کے عوام کا کوٹہ مخصوص کر کے انہیں ترجیحی بنیادوں پر یہ قرضہ جات دئیے جائیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes