بھارت میں میرے مداح کی گرفتاری شرمناک اقدام ہے: شاہد آفریدی

Published on December 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments


اسلام آباد (یوا ین پی) پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت میں اپنے ایک مداح کی گرفتاری پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ سیاست کے ذریعے کرکٹ جیسے کھیل میں دخل اندازی کی جا رہی ہے۔ بھارتی ریاست آسام میں ریپون چودھری نامی ایک مداح کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ صرف میرے نام کی ٹی شرٹ پہننے پر مداح کی گرفتاری شرمناک اقدام ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان گرفتاریوں سے کسی مداح کی دلی وابستگی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ سیاست اور کھیل کو ایک دسرے سے الگ رہنا چاہیے۔ ایسے واقعات سپورٹس مین شپ کے اصولوں کیخلاف ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست آسام میں کھیلے گئے ایک میچ کے دوران پولیس نے پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے مداح کو گرفتار کر لیا تھا۔ موصوف کا جرم صرف یہ تھا کہ اس نے پاکستانی ٹیم کی گرین شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ریپون چودھری کو پولیس نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ کی شکایت پر حراست میں لیا۔ اس کے خلاف انڈین پینل کوڈ سیکشن 120 بی 294 کے تحت ایف آئی آر بھی کاٹ دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی بھارتیہ یووا مورچہ نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے ساتھ پاکستانی ٹیم شرٹ پہننے کو ملک سے غداری قرار دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy