بورےوالا سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ آج مکمل ہوگا

Published on December 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 465)      No Comments


بورے والہ(یوا ین پی)پنجاب کے مختلف اضلاع میں چیئرمین کے انتخابات کا میدان آج سجنےگا کئی شہروں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے  ۔انتخابات کے لئے تمام انتطامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔تفصیلات کےمطابق  ضلع اٹک میں بلدیاتی انتخاب  کے فائنل میچ کے لئے میدان سج گیا ہےضلع اٹک کے چیئرمین کے لئے مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے اُمیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ میانوالی میں چیئرمین ضلع کونسل کا تاج کس کے سر سجے گا ۔اس کا فیصلہ ہونے کو ہے یہاں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے اُمیدواروں کے درمیان جوڑ پڑے گا ۔ میونسپل کمیٹی بورےوالا کے چیئرمین کے لیے  ووٹنگ ٹی ایم اے جناح حال میں ہو گی ۔پولنگ کا عمل صبح نو سے دوپہر دو بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا ۔ چھیالیس ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع جہلم میں بھی سرد موسم کے باوجود سیاسی گرمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ یہاں بھی چیئرمین ضلع کونسل کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں ۔ن لیگ اور پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔بہاولپور میں بھی بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کا انعقاد ہوگا جس دوران چیئرمین ضلع کونسل کا انتخاب کیا جائے گا۔ بہاولپور میں ن لیگ ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔دیگر اضلاع کی طرح سیالکوٹ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، رحیم یار خان اور خانیوال میں بھی چیئرمین ضلع کونسل کے انتخابات کے لئے جوڑ پڑے گا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes