محمد صلی اللہ وعلیہ وسلم کا اسوہ حسنہ دنیا بھر کے انسانوں کیلئے بہترین اورکامل ضابطہ حیات ہے عفت عمران

Published on December 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

eff

ہالینڈ(یواین پی ) ہالینڈ کے شہردی ہیگ میں پاکستانی سفارت خانہ کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں عیدمیلادالنبی صلی اللہ وعلیہ وسلم کی ایک پروقاراورشاندارتقریب منعقدکی گئی ،متحدہ عرب امارات کے سفیر سمیت نیدرلینڈ میں ایران اورلیبیا کے سفیر بھی تقریب سعیدمیں شریک تھے ۔اس کے ساتھ ساتھ ڈچ پارلیمنٹ کے رکن احمدمارکوش سمیت اوورسیزپاکستانیوں کی بڑی تعداد نے محفل میلاد میں شرکت کی ۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سراپارحمت اورمحسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ وعلیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کے مختلف پہلوؤں کواجاگر کیا ۔مرد اورخواتین نعت خوانوں نے نہایت خش الہانی سے سرورکونین حضرت محمد صلی اللہ وعلیہ وسلم کی بارگاہ میں حدیہ عقیدت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا۔تقریب میں شریک تمام لوگوں نے سفیر پاکستان محترمہ عفت عمران گردیزی کی طرف سے محفل میلادالنبی صلی اللہ وعلیہ وسلم کے شاندار انعقاد کوبیحدسراہا۔تقریب سے پاکستان کی سفیر محترمہ عفت عمران گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجدارانبیاء حضرت محمد صلی اللہ وعلیہ وسلم کا اسوہ حسنہ صرف مسلمانوں نہیں بلکہ دنیا بھر کے انسانوں کیلئے بہترین اورکامل ضابطہ حیات ہے ۔ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے صادق جذبوں ،صدق نیت اوراخلاص کے ساتھ سیرت مصطفی صلی اللہ وعلیہ وسلم کی بھرپور پیروی کرتے ہوئے غیرمسلم ا قوام کواسلام کی حقیقی تصویر پیش جبکہ دین فطرت اسلام کے بارے میں بے بنیاد غلط فہمیوں کامداوا کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes