کرپشن ملک کیلئے ایک چیلنج بن چکی ہے، چیئرمین نیب

Published on June 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کیلئے ایک چیلنج بن چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔جاوید اقبال نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔چیئرمین نیب نے یہ بھی کہا کہ آئندہ نسلوں کیلئے ایک بہتر اور خوشحال پاکستان کرپشن کے خلاف کوششوں سے ہی ممکن ہے۔جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ رشوت اور مالی بدعنوانی پاکستان کی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے،کرپشن کرنے والا اپنی حیثیت اور اختیار کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ذاتی فوائد سمیٹتا رہا۔چیئرمین نیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرپشن معیشت، سماجی انصاف اور معیار زندگی کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہے، کسی ملک کی پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے وہاں کرپشن کو ختم کرنا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog