تحصیل اوگی کیلئے تنظیم الاعوان سربلندخان اعوان سرپرست اعلیٰ نامزد

Published on December 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 817)      No Comments

al

ایبٹ آباد(یواین پی)تنظیم الاعوان ہزارہ دویژن کے جنرل سیکرٹری ملک گوہر الرحمان اعوان نے تحصیل اوگی کیلئے سربلندخان اعوان کو سرپرست اعلیٰ نامزد کر دیا،تحصیل اوگی میں تنظیم الاعوان کو فعال بنانے اور برادری کے تمام افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ان کی ذمہ داری ہو گی،سینکڑوں افراد کی موجودگی میں سربلند خان اعوان کو برادری کا سرپرست نامزد کر کے اوگی کی اعوان برادری کے حوصلوں بڑھا دیا گیا،تفصیل کے مطابق اوگی کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور اعوان برادری کے سرکردہ رہنما افتحار حسین اعوان کی دعوت پر تنظیم الاعوان ہزارہ ڈویژن کے صدر ڈاکٹر قاضی عدنان بشیر،سپریم کونسل ہزارہ ڈویژن کے صدر ملک مہابت اعوان،تنظیم الاعوان پاکستان کے مرکزی چیئرمین یوتھ محمد ساجد اعوان،تنظیم الاعوان ہزارہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ملک گوہر الرحمان اعوان،سپریم کونسل ہزارہ ڈویژن کے وائس چیئرمین محمد سلطان اعوان تحصیل کونسلر تحصیل کونسل ایبٹ آباد،تنظیم الاعوان ہزارہ ڈویژن کے رہنما و ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت حاجی نعیم اعوان صراف ،سیکرٹری انفارمیشن تنظیم الاعوان ہزارہ ڈویژن راشد علی راشد اعوان ،ممتاز قانون دان اور تنظیم الاعوان ہزارہ ڈویژن کے رہنما ملک سعید اختر ایڈووکیٹ،بزرگ رہنما تنظیم الاعوان ہزارہ ڈویژن عبد الودود اعوان،سپریم کونسل ہزارہ ڈویژن کے رکن و تنظیم الاعوان کے دیرینہ کارکن عطاء الرحمان اعوان اور تنظیم الاعوان مانسہرہ کے دیرینہ و مخلص کاکرکن و خاکی کے آرگنائزر ارشد اعوان، صوبہ سندھ سے خصوصی طور پر تنظیم الاعوان صوبہ سندھ کے آرگنائزر آفتاب اعوان دعوت میں شریک ہوئے،سپریم کونسل ہزارہ ڈویژن کے سرپرست اعلیٰ ملک مہابت اعوان نے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب سرپرست اعلیٰ تنظیم الاعوان اوگی سربلند خان اعوان کو ان کی نامزدگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ تنظیم الاعوان اوگی تحصیل میں سربلند خان اعوان کی قیادت میں فعال و منظم ہو گی اور برادری کا ہر فرد اپنی قوم اور قبیلے کیلئے ایثار کا جذبہ رکھے گا،اس موقع پر تنظیم الاعوان پاکستان یوتھ کے مرکزی چیئرمین محمد ساجد اعوان،راشد علی راشد اعوان،ڈویژنل سیکرٹری جنرل ملک گوہر الرحمان اعوان نے بھی خطاب کیا،تنظیم الاعوان ہزاہ ڈویژن کے صدر ڈاکٹر قاضی عدنان بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم الاعوان گزشتہ کئی عشروں سے برادری کی خدمت کرنے والی واحد تنظیم ہے جو اپنے کوئی بھی عزائم نہیں رکھتی،انہوں نے کہا کہ اپنی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے ان کی سرپرستی کرنا برادری کا بنیادی مقصد ہے،ڈاکٹر قاضی عدنان بشیر نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع،تحصیلوں اور یونین و کونسل و ویلج کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائیگا ،ڈاکٹر قاضی عدنان بشیر نے اوگی کی سماجی شخصیت افتخار حسین اعوان کی جانب سے برادری کو متحد کرنے کیلئے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ ان کے جذبوں کی قدر کرتے ہیں اور انشاء اللہ جلد ہی وہ اوگی کا دوبارہ دورہ کرینگے ،اس موقع پر تحصیل اوگی کی سرکردہ شخصیات نے سربلند خان اعوان کی بطور سرپرست اعلیٰ تنظیم الاعوان اوگی کی تقرری پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ برادری کا ہر فرد ان کے شانہ بشانہ رہ کر کام کرے گا اور اعوان برادری کو آپس میں متحد و یکجا کرنے کیلئے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog