مقبوضہ کشمیر میں چلہ کلان کے دوران وادی بھر میں سردی کی لہر جاری

Published on December 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 751)      No Comments
4
سری نگر(یو این پی) مقبوضہ کشمیر میں انتہائی سردی کے چالیس دنوں کو چلہ کلان کہا جاتا ہے۔ ان دنوں مقبوضہ کشمیر میں چلہ کلانکے دوران وادی بھر میں سردی کی لہر جاری ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک وادی میں موسم خشک اور ٹھنڈا رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔سنیچر کو بھی وادی میں ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں جبکہ صبح کے وقت شدید دھند بھی دیکھی گئی۔سرینگر اور اس کے مصافاتی علاقوں میں صبح کے وقت پانی کے نل جم چکے تھے جبکہ شہرہ آفاق جھیل ڈل اور دیگر آبی ذخائر بشمول جزوی طور پر منجمد ہوگئے تھے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کو سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.4ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے ۔جبکہ دن کا درجہ حرارت سرینگر میں 8.1ڈگری سلسیش تھا ۔محکمہ کے مطابق سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.6ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے جو گذشتہ رات کے مقابلے میں 2.0ڈگری سلسیش کم ہوا ہے ۔اس دوران لیہہ اور کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت میں بہتری دیکھنے کو ملی ہے دونوں علاقوں میں بلترتیب منفی1.5اورمنفی 4.5ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے ۔جموں ضلع میں کم سے کم درجہ حرارت 8.1،ڈگری ، کٹرا میں 9.3،بٹوٹ میں 0.5، بانہال میں 6.1اور بدروہ میں 2.1ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy