تحریک انصاف کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری، عمران خان آج ہری پوراورایبٹ آباد میں جلسوں سے خطاب کریں گے

Published on July 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج اسلام آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گے ،اس کے علاوہ عمران خان ہری پور اورایبٹ آباد جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تحریک انصاف کی انتخابی زور شور سے جاری ہے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج اسلام آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گے۔تحریک انصاف ہری پور اور ایبٹ آباد میں جلسوں کا انعقاد کرے گی جس سے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے اور کارکنوں کا لہو گرمائےں گے۔ہری پور میں ایلیمنٹری کالج گراﺅنڈ میں جلسے کے انتظامات جاری ہیںجس میں شرکا کیلئے ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں اوربینرز سے سجادیا گیا،کارکنوں کا لہو گرمانے کیلئے ڈی جے ساﺅنڈ سسٹم بھی نصب کردیا گیا۔ہری پور گراﺅنڈکوقناعتیں لگا کر سیل کر دیاگیا،جلسہ گاہ میں سکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes