ریوینیو سے متعلق مقدمات کا فیصلہ جلد اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں ڈی سی او وہاڑی علی اکبر

Published on December 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے ضلع بھر کے مال افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیشہ ورانہ امور پر توجہqaz دیں اور سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی کویقینی بنائیں ریوینیو سے متعلق مقدمات کا فیصلہ جلد کریں اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں فیصلہ کے دوران کسی کی حق تلفی نہ کریں یہ بات انہوں نے ضلع بھر کے مال افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ا جلاس میں اے ڈی سی تنویرالرحمن ،اسسٹنٹ کمشنر وہاری سید آصف حسین شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر میلسی سی شفقت رضا ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا احمر سہیل کیفی ، ایس این اے شیخ خرم سلیم اور ریوینیو آفیسر شریک تھے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ایک ارب44کروڑ90لاکھ روپے کے ہدف میں سے ریوینیو افسران نے اب تک 33کروڑ80لاکھ روپے وصول کئے ہیں وصولی کی یہ شرح کم ہے اسے فوری طور پر بہتر بنایا جائے انہوں نے کہا کہ پرانے نادہندگان کی جائیداد کی نیلامی کے لیے کارروائی مکمل کی جائے اور کسی سے کوئی رعایت نہ برتی جائے ڈی سی او علی اکبر بھٹی ے مال افسران سے کہا کہ وہ فیلڈ میں کسانوں کو ای رجسٹریشن اور بلا سود زرعی قرضوں کی اہمیت سے آگاہ کریں اجلاس کے دوران پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا ایس این سے شیخ خرم سلیم نے بتایا کہ نومبر کے دوران ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس کے گرانفروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6لاکھ54ہزار روپے جرامنہ وصول کیا اور ایک ایف آئی آر درج کرائی جبکہ ماہ دسمبر میں اب تک 3لاکھ48ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ دو دکانداروں کے خلاف گرانفروشی پر مقدمات درج کرائے گئے ڈی سی او نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رواں ماہ کے اختتام تک تمام پرائس مجسٹریٹس کو کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes