چین انسداد دہشت گردی  کے معاملے میں دوہرے معیار کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ 

Published on January 27, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

 چین دیگر ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے تعاون کو مضبوط بنانے  کے لئے تیار ہے، تر جمان 
بیجنگ (یو این پی)  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے  یومیہ پریس کانفرنس میں پاکستان میں پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے اور چین انسداد دہشت گردی کے معاملے میں دوہرے معیار کی سختی سے مخالفت کرتا ہےجو دوسروں اور خود کے لئے نقصان دہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  چین دیگر ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے تعاون کو مضبوط بنانے اور ہر قسم کی دہشت گردی پر مشترکہ طور پر  کاری ضرب لگانے کے لئے تیار ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes