سلطان راہی کی21 ویں برسی 9جنوری کو منائی جائے گی

Published on December 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 790)      No Comments

9
جہانیاں( یو این پی) پاکستان کے لیجنڈ فلمسٹار سلطان راہی کی21 ویں برسی 9 جنوری 2017کو منائی جائے گی، مرحوم سلطان راہی نے50 کی دہائی میں ایکسڑا کے کرداروں سے فلم انڈسٹری میں کام شروع کیا۔ فن کے سلطان نے 800 کے قریب فلمیں کیں جن میں سے500 کے قریب فلموں میں مرکزی کردار ادا کئے۔سلطان راہی پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد ہیرو تھے اور یہ دور کئی سال تک جاری رہا۔ہدایتکار یونس ملک کی فلم ’’مولا جٹ‘‘ میں ان کے کردار ’’مولے‘‘ کو برصغیر میں زبردست شہرت ملی اور انھوں نے اس سے ملتے جلتے کئی کردار درجنوں فلموں میں اداکیا۔ 800فلموں میں بطور ہیرو کام کرنے پر سلطان راہی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔ مرحوم سلطان راہی 9 جنوری 1996ء کو گوجرانوالہ سے لاہورآرہے تھے کہ راستے میں جی ٹی روڈ پر انہیں قتل کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes