لینڈ مافیا گینگ کے ناجائز قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی 80مربع سرکاری اراضی واگزار

Published on December 11, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 793)      No Comments

\"DPO
بہاولپور (یواین پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک اور آفتاب احمد پیرزادہ منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جرائت مندانہ کاروائی سے چولستان کی معروف لینڈ مافیا گینگ راؤ رفیق گینگ کے ناجائز قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی 80مربع( 16000ہزار کنال ) سرکاری اراضی واگزار کروالی تفصیل کے مطابق لینڈ مافیا نے سابق انتظامیہ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور با اثر افراد کی پشت پناہی آتشیں اسلحہ سے مسلح اشتہاری غنڈوں کے تعاون سے چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ملکیتی اربوں روپے مالیت کی ہزاروں ایکڑ رقبہ پر قبضہ کرکے فصلیں کاشت کی ہوئی ہیں حال ہی میں وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے داماد آفتاب احمد پیرزادہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور ڈویژن مقرر کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے انہیں ڈسٹرکٹ کلکٹر کے اختیارات بھی تفویض کئے ہیں انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد لینڈ مافیا کے قبضہ سے سرکاری اراضی خالی کروانے کی مہم شروع کی ہوئی ہے منصورہ تحصیل یزمان کے قریب راؤ رفیق لینڈ مافیا گینگ نے ناجائز طور پر طویل عرصہ سے 16000ہزار کنال رقبہ پر قبضہ کرکے فصلیں کاشت کی ہوئیں تھیں اور بیشتر لوگوں کو قبضہ کی بنیاد پر رقبہ سرکار بھی فروخت کرکے بھاری مالی مفاد اٹھایا مورخہ 10دسمبر کو چولستان ترقیاتی ادارے کی ٹیم ڈی آر سی شاہد حسن کلیانی کی سربراہی میں جب قبضہ لینے پہنچی تو آتشیں اسلحہ سے مسلح غنڈوں سے سرکاری عملے پر حملہ کردیا اور میاں افتخار پٹواری محمد بخش پٹواری حاجی اسلم گرداور وغیرہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اغوا کرکے اپنے ڈیرے لے گئے اور سرکاری ملازمین کو یرغمال بنالیا گیا چنانچہ اس واقع کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک کو اطلاع دی گئی انہوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس کی نفری موقع پر بھیجی پولیس نے مغویان کو بر آمد کرلیا اور چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے افسران اور ملازمین نے لینڈ مافیا کی تجاوزات تنصیبات کو گرادیا اور قیمتی سرکاری اراضی پولیس کی نگرانی میں واگزار کروالی گئی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy