خیبرپختونخوا پاپولیشن پالیسی بنانے والا پہلا صوبہ بن گیا

Published on December 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments

kpk
پشاور(یو این پی)خیبرپختونخوا نے پاپولیشن پالیسی بنانے والے ملک کے پہلے صوبے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے،پاپولیشن پالیسی کے تحت2032 تک پیدائش کی شرح 2.2فیصد سے کم کرکے 1.3فیصد تک لایا جائے گا، کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی کےلئے لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم اور ہر بچے کوبہترین ماحول کی فراہمی بھی پالیسی کی اہداف میں شامل ہے۔تفصیلات کےمطابق طویل انتظار کے بعد خیبرپختونخوا نے آخر کار پاپولیشن پالیسی کا اعلان بھی کردیا ،اس طرح خیبرپختونخوا کو پاپولیشن پالیسی بنانے والا پہلا صوبہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے،بڑھتی ہوئی آبادی کا بوجھ کم کرنے کےلئے خیبرپختونخوا کی پاپولیشن پالیسی دیگر صوبوں کےلئے بھی ایک مثال ہے جس کا بنیادی مقصد ماں اور بچے کی صحت کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔ بچے دو ہی اچھے کا سلوگن پرانا ہوا تو بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے کے سلوگن کو آگے بڑھاتے ہوئے اب لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم ، محفوظ زچگی اور ہر بچے کو پیدائش کے بعد صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کو ترجیح کے طور پر رکھا گیا ہے ۔ پاپولیشن پالیسی میں خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات تک آسان رسائی، مردوں بالخصوص نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دینا لڑکوں کی خواہش میں خاندان کا سائز بڑھانے کے رجحان کی حوصلہ شکنی بھی پاپولیشن پالیسی کے اہداف ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog